سیٹیلائٹ سے پیلمائرا کھنڈرات کی مکمل تباہی کی تصدیق

اقوام متحدہ نے شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے 2 ہزار سال قدیم تاریخی عبادت گاہ کی تباہی کی تصدیق کردی۔

372717
سیٹیلائٹ سے پیلمائرا کھنڈرات کی مکمل تباہی کی تصدیق

اقوام متحدہ نے شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے 2 ہزار سال قدیم تاریخی عبادت گاہ کی تباہی کی تصدیق کردی۔
اقوام متحدہ کے تحقیقی ادارےیونیٹر نے اعلان کیا ہے کہ شام میں پیلمائر کے کھنڈرات میں واقع تاریخی عبادت گاہ تباہ ہوچکی ہے۔ سیٹیلائٹ سے لی گئی تصویر سے پیلمائرا کے کھنڈرات میں واقع ایک اہم ترین تاریخی عبادت گاہ کی مکمل تباہی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ عمارت اور اس کے پاس واقع ستونوں کی قطار کی تباہی بھی سیٹیلائٹ تصویر میں باآسانی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے پیلمائرا کے کھنڈرات میں واقع بل نامی اہم ترین عبادت گاہ کو دھماکا کر کے تباہ کردیا تھا تاہم شام میں آثار قدیمہ اور محکمہ نوادرات کے سربراہ نے 2 ہزار سال قدیم بل نامی اہم ترین عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی اطلاعات کو مسترد کردیا تھا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ادارے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیئےجانے والے ان کھنڈرات میں واقع بل نامی اس قدیم عبادت گاہ کی تباہی کی خبریں عینی شاہدین اور مقامی افراد کی جانب سے اتوار کو ملی تھیں تاہم اس وقت بھی یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ 2 ہزارسالہ قدیم عبادت گاہ کو کس حد تک نقصان پہنچایا گیا ہے لیکن اب سیٹیلائٹ سے لی گئی تصویر سے پیلمائرا کے کھنڈرات میں واقع ایک اہم ترین تاریخی عبادت گاہ کی مکمل تباہی کی تصدیق ہوگئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں