مصر میں تین صحافیوں کی سزا پر عالمی رائے عامہ کا شدید احتجاج

مصر کی عدالت کی جانب سے اخوان المسلمین کی معاونت کے الزام میں مصر، کنیڈا اور آسٹریلیا کے تین صحافیوں کو بغیر اجازت کے خبریں بجھوانے اور مصر کے خلاف نشریات کرنے کا الزام عائد کیا ہے

371640
مصر میں تین صحافیوں کی سزا پر عالمی رائے عامہ کا شدید احتجاج

مصر میں مارشل لاء لگانے والی انتظامیہ کی ءجانب سے تین صحافیوں پر تشدد کرنے پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔
مصر کی عدالت کی جانب سے اخوان المسلمین کی معاونت کے الزام میں مصر، کنیڈا اور آسٹریلیا کے تین صحافیوں کو بغیر اجازت کے خبریں بجھوانے اور مصر کے خلاف نشریات کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے ان تینوں صحافیوں کو قید کی سزا دیے جانے پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
تین صحافیوں کو قید کی سزا سنائے جانے پر اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت دنیا بھر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فیصلے کو آزادی اظہار پر پابندی قرار دیا ہے۔
عدالت نے الجزیرہ چینل کے تین صحافیوں پیٹر گریسٹا، مصری نژاد کینیڈین شہری محمد فہمی اور مصر کے باہر محمد کو ’جھوٹی خبریں پھیلانے‘ کے الزام میں تین، تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے دو مرتبہ اس مقدمے میں سماعت کی۔
قوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل، اقوام متحدہ، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ نے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مصر میں آزادی اظہار پر پابندی کے مترادف ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافیوں کے خلاف سزا کو ختم کر کے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں