کشتی کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 119 تک پہنچ گئی

لیبیا کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 119 تک پہنچ گئی ہے

341414
کشتی کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 119 تک پہنچ گئی

لیبیا کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 119 تک پہنچ گئی ہے۔۔۔
لیبیا سے یورپ کے لئے عازم سفر غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
لیبیا ہلال احمر کے مطابق کشتی میں موجود 400 افراد میں سے 198 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
لیبیا کوسٹل سکیورٹی کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زوارا شہر کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی میں موجود نقل مکانوں میں سے کم از کم 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سمندری راستے سے یورپ جانے کے خواہش مند نقل مکانوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
گذشتہ سال 2 لاکھ 19 ہزار غیر قانونی نقل مکان بحر اسود سے گزر کر یورپ پہنچے جبکہ 3 ہزار 500 افراد راستے میں ہلاک ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں