سعودی عرب کے فرامانرواشاہ سلمان آئندہ ہفتےامریکہ کا دورہ کریں گے

متحدہ امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان چار ستمبر کو امریکہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فرمان روا اپنے دورہ متحدہ امریکہ کے دوران ے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے

341152
سعودی عرب کے فرامانرواشاہ سلمان آئندہ ہفتےامریکہ کا دورہ کریں گے

متحدہ امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان چار ستمبر کو امریکہ کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی فرمان روا اپنے دورہ متحدہ امریکہ کے دوران ے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے متعدد معاملات پر بات چیت کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا کے دورے سے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ صدر اوباما اور شاہ سلمان یمن اور شام میں جاری جنگ و جدل کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے، اور ساتھ ہی ساتھ، ’ایران کی جانب سے خطے میں عدم استحکام کی کوششوں کےانسداد کا اقدام کرنا‘ شامل ہوگا۔
سعودی عرب جسے مشرق وسطیٰ میں ایرانی اثر و رسوخ کا سامنا ہے، وہ ایران کو جوہری ہتھیار تشکیل نہ دینے کے سلسلے میں بین الاقوامی معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں