برطانیہ میں نتان یا ہوکو حراست میں لیے جانے کے بارے میں مہم جاری

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے 2014 میں غزہ جنگ کے موقع پر مبینہ طور پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جس میں 2 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید جبکہ 70 اسرائیلی ہلاک ہوئے

386477
برطانیہ میں نتان یا ہوکو حراست میں لیے جانے کے بارے میں مہم جاری

برطانیہ میں نتان یا ہو کو حراست میں لیے جانے کے بارے میں مہم جاری۔
اسرائیلی وزیر اعظم نتان یا ہو کی اگلے ماہ برطانیہ آمد کے موقع پر گرفتاری کے مطالبے کے حق میں 80 ہزار افراد نے ایک پٹیشن پر دستخط کردیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے 2014 میں غزہ جنگ کے موقع پر مبینہ طور پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جس میں 2 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید جبکہ 70 اسرائیلی ہلاک ہوئے، بین الاقوامی قانون کی روشنی میں متذکرہ جرائم کے ارتکاب پر نتان یا ہو کو گرفتار کیا جائے۔
برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پٹیشن کے حق میں ایک لاکھ دستخط ہونے کی صورت میں اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جاسکے گی۔

 

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں