مسعود برزانی کے فرائض کی مدت ختم

شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود برزانی کے فرائض کی مدت ختم ہو گئی ہے ۔

340127
 مسعود برزانی کے فرائض کی مدت ختم


شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود برزانی کے فرائض کی مدت ختم ہو گئی ہے ۔
علاقائی انتظامیہ سے وابستہ پانچ پارٹیوں کے نمائندوں نے سلیمانیے میں نئے صدر کا نام منتخب کرنے کے لیے جو اجلاس منعقد کیا تھا اس سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکا ہے ۔گوران پارٹی نے برزانی کی جگہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کیطرف سے دو ماہ کے لیے فرائض ادا کرنے اور اس کے بعد انتخابات کروانے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ برزانی کی پارٹی ان کے فرائض کی مدت کو بڑھانے پر اصرار کر رہی ہے ۔ امریکہ اور برطانیہ کے اصرار کے باوجود یہ پارٹیاں دس سال سے برسراقتدار برزانی کے فرائض کی مدت کو بڑھانے پر رضامند نہیں ہوئی ہیں لیکن وہ کسی امیدوار کا نام بھی منتخب نہیں کر سکی ہیں ۔ طرفین کے درمیان اس موضوع پر مذاکرات جاری ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں