بغیر اجازت حج کرنے والوں کے لیے سزاؤں کا قانون

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے عازمین حج کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہےجس کے تحت مقامات مقدسہ میں داخل ہونے والے ہر عازم کے پاس حکومتی اجازت نامہ ہونا لازمی ہو گا۔

340030
بغیر اجازت حج کرنے والوں  کے لیے سزاؤں کا قانون

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے عازمین حج کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہےجس کے تحت مقامات مقدسہ میں داخل ہونے والے ہر عازم کے پاس حکومتی اجازت نامہ ہونا لازمی ہو گا۔ کسی بھی شخص کو مقامی یا غیر ملکی کی مدد سے حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ وہاں موجود مقامی اورغیر ملکی بھی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو حج کرانے کے مجاز نہیں ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ حج کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔ حکومتی اجازت کے بغیر حج کے ارادے سے عازمین حج میں شامل ہونے والے افراد کو جرمانہ، املاک کی ضبط کرنے اور ملک سے بے دخلی جیسی سزائیں دی جاسکتی ہیں۔
سعودی عرب میں ہر سال حج کے موقع پر غیر قانونی طریقے سے حجاج میں شامل ہونے والے لوگوں کو روکنا ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ سعودی حکومت نے ضابطہ اخلاق پر عمل کو سخت بنانے کے لئے فنگر پرنٹس کا نظام متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے بڑی تعداد میں ایسے لوگوں کی نشاندہی میں مدد ملتی ہے جو جعلی طریقے سے حج کی کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ سال حکومت کی اجازت کے بغیر حج کی کوشش کر نے والے 2 لاکھ 20 ہزار افراد کی نشاندہی ہوئی تھی جنہیں حج کی ادائیگی سے روک دیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں