ایران میں برطانیہ کا سفارت خانہ 4 سال کے بعد آج دوبارہ کھل رہا ہ

سفارت خانے کا افتتاح فلپ ہیمنڈ کریں گے اور وہ 14 سال کے بعد ایران میں آنے والے پہلے برطانوی وزیر خارجہ ہوں گے

339182
ایران میں برطانیہ کا سفارت خانہ 4 سال کے بعد آج دوبارہ کھل رہا ہ

ایران میں برطانیہ کا سفارت 4 سال کے بعد آج دوبارہ کھل رہا ہے۔۔۔
سفارت خانے کا افتتاح فلپ ہیمنڈ کریں گے اور وہ 14 سال کے بعد ایران میں آنے والے پہلے برطانوی وزیر خارجہ ہوں گے۔
اپنی مصروفیات کے دوران فلپ ہیمنڈ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
دورے میں کاروباری حضرات کا ایک وفد بھی ہیمنڈ کے ہمراہ ہو گی اور مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ کے موضوع پر بھی بات چیت کی توقع کی جا رہی ہے۔
لندن میں بھی ایران کا سفارت خانہ آج مکمل طور پر خدمات کا آغاز کر دے گا۔
سال 2011 میں برطانیہ پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے برطانیہ میں تہران کے سفارت خانے کو تباہ کر دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں