60 سالہ پاکستانی خاتون کو کپڑے بدلتےہوئے دیکھنا بھاری پڑ گیا

متحدہ عرب امارات میں ایک عمارت کی حفاظت پر مامور پاکستانی شخص نے اپنی ہی ہم وطن ای ساتھ سالہ خاتون کو لبااس تبدیل کرتےہوئے دیکھنے کی پاداش میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا

335176
60 سالہ پاکستانی خاتون کو کپڑے بدلتےہوئے دیکھنا بھاری پڑ گیا

محافظ کے طور پر تعینات کئے گئے افراد کی ذمہ داری اور مقام بہت خاص سمجھا جاتا ہے اور عموماً اُن پر اندھا اعتماد کیا جاتا ہے مگر بعض اوقات یہ لوگ خود پر اعتبار کرنے والوں کو ہی دھوکہ دے جاتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی محافظ نے اپنے مقام سے خود کو گرالیا اور اپنی ہم وطن خاتون کے ساتھ ہی انتہائی شرمناک حرکت کر ڈالی۔
خبر کے مطابق 37 سالہ پاکستانی محافظ کو ایک عمارت کی حفاظت پر مامور کیا گیا تھا جس میں ایک بڑا تالاب بھی واقع ہے۔ تالاب میں تیراکی کیلئے آنے والی 60 سالہ خاتون جن کا تعلق پاکستان تھانے پولیس کو بتایا کہ محافظ نے 10 بجے انہیں اطلاع دی کہ تالاب میں تیراکی کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد وہ لباس تبدیل کرنے والے کمرے کی طرف بڑھ گئیں۔
خاتون نے بتایا کہ جب وہ لباس تبدیل کررہی تھیں تو انہیں آہٹ محسوس ہوئی اور پھر وہ یہ دیکھ کر چیخ اٹھیں کہ محافظ ایک خلامیں سے جھک کر انہیں لباس تبدیل کرتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔
خاتون کے شور مچانے پر محافظ روپوش ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ گھر پہنچیں تو سارا ماجرا اپنی بیٹی سے بیان کیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کردی۔
ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور عدالت کی طرف سے سخت سزا کا فیصلہ اس مہینے کے آخری ایام میں متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں