شامی مخالفین کا تربیتی پروگرام  جاری رہے گا :ترجمان مارک ٹونر

متحدہ امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے شامی مخالفین کو تربیت دینے اور انھیں اسلحے سے لیس کرنے کے پروگرام کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

325201

انھوں نے یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شامی مخالفین کے امدادی پروگرام کو ملتوی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والی قوتوں کی گنجائش کو بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ علاقے میں جاری جھڑپوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مخالفین کی تعداد کم ہے ۔مارک ٹونر نے اسطرف توجہ دلائی کہ یہ پروگرام داعش کیخلاف جدوجہد کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔
بری افواج کے کمانڈر رائمونڈ اوڈی یرنو نے بھی اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شامی مخالفین کے تربیتی پروگرام کو جاری رکھنا فوجی حکمت عملی کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں