اسد نواز قوتوں کی موبائل اسپتال پر بمباری

شامی حقوق انسانی کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسد نواز قوتوں نے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضا سے بیرل بم اور خشکی سے میزائل ، مارٹر گولے اور راکٹ داغے ہیں

322015
اسد  نواز قوتوں کی موبائل اسپتال  پر بمباری

شامی فوج نے موبائل اسپتال پر بمباری کی ہے۔
شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے عدلیب کے موضع بنش میں موجود واحد موبائل اسپتال پر بمباری کرتے ہوئے اس کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچایا ہے۔
اس فضائی حملے میں اسپتال کے جوار کے شہری علاقے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
شامی حقوق انسانی کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسد نواز قوتوں نے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضا سے بیرل بم اور خشکی سے میزائل ، مارٹر گولے اور راکٹ داغے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے حملوں میں عدلیب میں 30، دیر رُز زور میں9، دارالحکومت دمشق کے مضافات میں 15، درعا میں 6، حلب اور ہاما میں ایک ۔ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ ہلاک شدگان میں 13 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں