شام میں داعش نے 37 مخالفین کو مار دیا

شامی مخالف گروہوں کی صدا شام واچ ہاوس کے اعلان کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے حلب کے شمال میں واقع اُم خُش گاوں پر خود کش حملہ کیا

320428
شام میں داعش نے 37 مخالفین کو مار دیا

دہشت گرد تنظیم داعش نے شام میں مزید 37 مخالفین کو ہلاک کر دیا ہے۔ حلب کے جوار میں ہونے والے حملے کے بعد سے 20 مخالفین لا پتہ ہیں۔
شامی مخالف گروہوں کی صدا شام واچ ہاوس کے اعلان کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے حلب کے شمال میں واقع اُم خُش گاوں پر خود کش حملہ کیا۔
شدت کی جھڑپ کے بعد گاوں پر قبضہ کرنے والے داعش کے عسکریت پسندوں نے 37 مخالفین کو ہلاک کر ڈالا ، جبکہ اس گاوں میں موجود دیگر بیس مخالفین جنگجووں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
داعش مخالفین کو سازو سامان کی ترسیل کرنے والی راہداری پر واقع دیگر تین دیہاتوں پر بھی قبضہ کرنے کے درپے ہے۔
ادھر مخالفین شاہ الا غاب میں اسد انتظامیہ کے فوجیوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے لازکیہ سے متصل اس علاقے کے کئی ایک گاوں اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔
اگر انہوں نے کورین علاقے پر قبضہ جما لیا تو پھر یہ لازکیہ کے پہاڑی علاقوں تک رسائی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں