سعودی عرب میں مسجد میں دہماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک

حکام کے مطابق یہ مسجد سعودی پولیس کے زیراستعمال تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ مسجد ابہہ کے علاقے میں قائم ہے اور یہ دھماکا اس وقت ہوا، جب اس مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ ایک خودکش بم حملہ تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

317713
سعودی عرب میں مسجد میں دہماکے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک

سعودی عرب ایک بار پھر دہماکوں کی لپیٹ میں ۔
سعودی عرب میں جمعرات کے روز ایک مسجد میں ہونے والے بم حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ مسجد سعودی پولیس کے زیراستعمال تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ مسجد ابہہ کے علاقے میں قائم ہے اور یہ دھماکا اس وقت ہوا، جب اس مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ ایک خودکش بم حملہ تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ یہ دھماکہ ایک خودکش بم حملہ آور نے کیا، جس نے بارودی مواد بھری جیکٹ پہن رکھی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں