کیا کروشین یرغمالی کو ہلاک کر دیا جائے گا ؟

اگر تنظیم کی جیل میں بند خاتون رکن کو رہا نہ کیا گیا تو کروشین یرغمالی کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر ہلاک کر دیا جائے گا

317028
کیا کروشین یرغمالی کو ہلاک کر دیا جائے گا ؟

کیا مصر میں اغوا کئے جانے والے کروشین یرغمالی کو ہلاک کر دیا جائے گا؟
دہشت گرد تنظیم داعش کی مصر کی شاخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر تنظیم کی جیل میں بند خاتون رکن کو رہا نہ کیا گیا تو کروشین یرغمالی کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر ہلاک کر دیا جائے گا۔
دہشتگرد تنظیم نے اس بیان کو 30 سالہ کروشین یرغمالی تومیسلاو سالوپیک کی ویڈیو کے ساتھ نشر کیا ہے۔
ویڈیو میں سالوپیک، دہشت گرد تنظیم کے ایک رکن کے سامنے گھٹنے ٹیکے بیٹھے ہیں اور انہوں نے شادی شدہ ہونے اور دو بچوں کا باپ ہونے کا ذکر کر کے رہائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو میں سالوپیک نے مصری انتظامیہ سے زیر حراست عورتوں کی رہائی کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ سالوپیک ایک فرانسیسی تعمیراتی فرم میں ملازم ہیں اور انہیں 22 جولائی کو اغوا کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں