عرب لیگ کا فلسطینی بچے کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ

عرب لیگ نے یہودی آباد کاروں کی طرف سے نابلوس میں فلسطینیوں کے مکانات کو اگ لگا کر ایک فلسطینی شیر خوار بچے کے ہلاک ہونے کے بارے میں تحقیقات کے پُر شفاف طریقے سے کروانے کے لیے اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

311467
عرب لیگ کا فلسطینی بچے کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ

عرب لیگ نے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔
عرب لیگ نے یہودی آباد کاروں کی طرف سے نابلوس میں فلسطینیوں کے مکانات کو اگ لگا کر ایک فلسطینی شیر خوار بچے کے ہلاک ہونے کے بارے میں تحقیقات کے پُر شفاف طریقے سے کروانے کے لیے اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رات گئے ایک فلسطینی گھر کو نذر آتش کرنے سے متعلق حملے میں ایک 18 ماہ کا کم سن بچہ ہلاک، جب کہ اہل خانہ کے تین افراد زخمی ہوئے۔
ایک اخباری بیان میں، محکمہٴخارجہ کے معاون ترجمان، مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ’امریکہ دوابشہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، اور ہم زخمی ہونے والوں کی مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں‘۔
محکمہٴخارجہ نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو جاری کیے گئے احکامات کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں قاتلوں کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے کہا گیا ہے، جسے، اُنھوں نے دہشت گردی کا اقدام قرار دیا اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے احکامات دیے ہیں۔
عرب لیگ نے یہودی آباد کاروں کی طرف سے نابلوس میں فلسطینیوں کے مکانات کو اگ لگا کر ایک فلسطینی شیر خوار بچے کے ہلاک ہونے کے بارے میں تحقیقات کے پُر شفاف طریقے سے کروانے کے لیے اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ مقبوضہ غرب اردن میں فلسطینی بچے کے قاتلوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
خیال رہے کہ یہ 18 ماہ کا فلسطینی بچہ یہودی آبادکاروں کی جانب سے آتش زنی کے واقعے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
بان کی مون کے ترجمان نے کہا کہ یہودی آباکاروں کے جرائم کو بار بار نظر انداز کیے جانے اور ان کو ‎سزا سے بری قرار دیے جانے کی وجہ سے یہ پرتشدد واقعات ہوئے ہیں اور اس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں