مصر: کارخانے میں سیلنڈر پھٹنے سے 25 مزدور ہلاک

مصرکے دارلحکومت قاہرہ کے مشرقی علاقے میں موجود فیکٹری میں آتشزدگی سے 25 مزدورجاں بحق اور 22زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا

306984
مصر: کارخانے میں سیلنڈر پھٹنے سے 25 مزدور ہلاک

مصرکے دارلحکومت قاہرہ کے مشرقی علاقے میں موجود فیکٹری میں آتشزدگی سے 25 مزدورجاں بحق اور 22زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
خبرکے مطابق نواحی علاقے ابورمیں واقع فیکٹری میں فرنیچر کا کام ہوتاتھا جہاں بائیس افراد دھویں یا آتشزدگی سے متاثر ہوئے ۔
امدادی ذرائع کے مطابق ایک گیس سلنڈر کو لفٹ کے ذریعے لایاجارہاتھاکہ وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ۔
بتایاگیاہے کہ فیکٹری کے پاس سرکاری سیفٹی سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا جبکہ بیس سے زائد گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں