دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے خودکش حملے

جن زخمیوں کی حالت نازک تھی انہیں ترکی کی اونجو پنار سرحدی چوکی سے ایمبولینسوں کے ذریعے ترکی کے کیلیس سرکاری ہسپتال میں لایا گیا ہے

306090
دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے خودکش حملے

دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے خودکش حملے۔۔۔
شام کے شہر حلب سے منسلک علاقے عزیز میں دہشت گرد تنظیم داعش کے عسکریت پسندوں نے آزاد شامی فوج کی 3 مختلف چیک پوسٹوں پر بیک وقت خودکش حملے کئے۔
حملے 2 خود کش حملہ آوروں اور ایک بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے۔
حملوں میں کثیر تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
جن زخمیوں کی حالت نازک تھی انہیں ترکی کی اونجو پنار سرحدی چوکی سے ایمبولینسوں کے ذریعے ترکی کے کیلیس سرکاری ہسپتال میں لایا گیا ہے۔
ترکی لائے جانے والے 5 زخمیوں میں سے 2 ہلاک ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف انتظامی فورسز نے مخالفین کے زیر کنٹرول مختلف جگہوں پر زمین اور فضاء سے حملے کئے ہیں جن میں 32 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں