اردن: دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ترکی کے آپریشنوں پر ممنونیت

ہم سرحدوں پر فعال دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر ترکی کی طرف سے بمباری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ محمد المومانی

304646
اردن: دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ترکی کے آپریشنوں پر ممنونیت

اردن کی حکومت نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ترکی کے آپریشنوں پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔۔۔
اردن کے وزیر اطلاعات اور حکومتی ترجمان محمد المومانی نے کہا ہے کہ ہم سرحدوں پر فعال دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر ترکی کی طرف سے بمباری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مومانی نے کہا کہ ترکی کا دہشت گرد تنظیم کے خلاف فضائی آپریشن دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ایک اہم قدم ہے اور دہشت گرد تنظیم داعش صرف علاقائی ممالک کے لئے ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کرنے والا مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خطرے کی وجہ سے اردن نے اپنی شام اور عراق کے ساتھ سرحدوں پر حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں