ایران کے جوہری معاہدے کی منظوری

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان طے پانے والی قرار داد کی منظوری دے دی ہے

382819
ایران کے جوہری معاہدے کی منظوری

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اس ضمن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ایران اور سلامتی کونسل کے ارکان سمیت جرمنی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی منظوری دینے والے اور ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے ہٹائے جانے پر مبنی مسودہ قرار داد کی رائے دہی کے ذریعے منظوری دے دی گئی ہے۔
اس طرح ایران اپنی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرتے ہوئے تنصیبات کی نگرانی کی جازت دے گا، جس کے جواب میں اس پر عائد پابندیوں کو مرحلہ وار ہٹایا جا ئیگا۔
جس کی وساطت سے ایران کی تجارتی سرگرمیوں کے جانبر ہونے اور اس سے ایرانی معیشت کو سالانہ 110 ارب ڈالر کا منافع ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔ اسی طرح ایرانی پیٹرول سرعت سے عالمی منڈیوں میں داخل ہو گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں