ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں توسیع

امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر کسی حتمی معاہدے پر اتفاق کے لیے جاری مذاکرات میں جمعے تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

337683
ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں توسیع

امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر کسی حتمی معاہدے پر اتفاق کے لیے جاری مذاکرات میں جمعے تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ویانا میں جاری مذاکرات میں شریک امریکی وفد کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ فریقین نے جوہری معاہدے کے ہر پہلو پر خاصی پیش رفت کی ہے لیکن معاملے کی انتہائی تکنیکی نوعیت اور مذاکرات میں شریک تمام ملکوں کے لیے اس کی اہمیت کے پیشِ نظر بات چیت انتہائی محتاط انداز میں آگے بڑھائی جا رہی ہے ۔ فریقین کی توجہ اس وقت ڈیڈلائن پر نہیں بلکہ ایک معیاری معاہدہ پر اتفاقِ رائے پر مرکوز ہے ۔ فریقین کو احساس ہے کہ مشکل فیصلے وقت گزرنے کے ساتھ آسان نہیں ہوجاتے لیکن پھر بھی فریقین ایک بہتر معاہدے پر اتفاقِ رائے کی امید پر مذاکرات جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ایران کے جوہری پروگرام پر جاری سات ملکی مذاکرات میں یہ دوسری توسیع ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں