ویانا میں ایران کیساتھ ایٹمی مذاکرات جاری

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کیساتھ ایٹمی مذاکرات جاری ہیں ۔

333653
 ویانا میں ایران کیساتھ ایٹمی مذاکرات جاری


آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کیساتھ ایٹمی مذاکرات جاری ہیں ۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال مذاکراتی عمل معاہدہ طے ہونے کے مرحلے میں داخل نہیں ہوا ہے ۔ابھی تک قابل حل کئی مسائل موجود ہیں ۔عدم مصالحت اور اہم مسائل کو حل کرنے میں عدم دلچسپی کی صورت میں مذاکرات کی میز کو ترک کیا جا سکتا ہے لیکن ہم اس کی خواہش نہیں رکھتے ہیں ہم ایران کیساتھ معاہدہ طے کرنے کی دلی آرزو رکھتے ہیں ۔
ایران کےوزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ بعض اہم مسائل کو حل نہیں کیا جا سکا ہے لیکن ہم نے ہر ممکنہ کوششیں صرف کی ہیں ۔ دریں اثناء یورپی یونین کی خارجہ تعلقات اور سلامتی کی پالیسی کے اعلی نمائندے موگیری نے کہا کہ اب معاہدہ کرنے کا صحیح وقت ہے ۔اسی طرح جرمنی کے وزیر خارجہ شٹائن مایر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ہم مذاکرات سے مصالحت اور مثبت نتائج حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں ۔اگر ہم ناکام رہے تو ہر کوئی ناکام رہے گا کسی بھی فریق کی جیت نہیں ہو گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں