تیونس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا

یہ اعلان ایک ہفتہ قبل ساحلی سیاحتی علاقے سوسہ میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی ۔ السبسی نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیونس دہشت گردانہ حملوں سے محفوظ نہیں ہے

332794
تیونس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا

تیونس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تیونس کے صدر ال باجی قائد السیبسی نے ملک میں ہر ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر30 روز کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان ایک ہفتہ قبل ساحلی سیاحتی علاقے سوسہ میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی۔ تیونس کے صدر باجی قائد السبسی نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیونس دہشت گردانہ حملوں سے محفوظ نہیں ہے اور حالت جنگ میں ہے۔ اس سے قبل سن 2011ء میں عوامی انقلاب کے وقت بھی ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ عمل میں آیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں