ترکی کی عراق کے ترکمینوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

عراق کے شمال میں داعش کی دہمکیوں کی وجہ سے اپنا گھر بار ترک کرنے والے ہزارہا ترکمینوں کو حکومتِ ترکی امداد فراہم کررہی ہے۔ وزراتِ اعظمیٰ کے تعاونی اور ترقیاتی ادارے تیکا نے کر کوک شہر میں قائم پنا گزینوں کے کیمپوں میں تین ہزار ترکمینوں کے لیے افطار کا بندو بست کیا ہے

332698
ترکی کی عراق کے ترکمینوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

عراق کے شمال میں داعش کی دہمکیوں کی وجہ سے اپنا گھر بار ترک کرنے والے ہزارہا ترکمینوں کو حکومتِ ترکی امداد فراہم کررہی ہے۔
وزراتِ اعظمیٰ کے تعاونی اور ترقیاتی ادارے تیکا نے کر کوک شہر میں قائم پنا گزینوں کے کیمپوں میں تین ہزار ترکمینوں کے لیے افطار کا بندو بست کیا ہے۔
افطار کے خحانے میں تیکا کے سربراہ سردار چام ، ترکی کے ایربیل میں قونصلر جنرل مہمت عاکف اور ترکمین اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
تیکا کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ ترکی علاقے میں امن کے قیام کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور عالمی راءے عامہ کو بھی اس بارے میں ان پر عائد ہونے والے ذمہ داریوں کا احساس دلوا رہا ہے۔
ایربیل میں ترکی کے قونصلر جنرل انعام نے اس موقع پر کہا کہ تیکا اور قزلائی بھی ترکمینوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں