مصر میں فوجی بغاوت کی برسی

عوام کی طرف سے منتخب کردہ صدر محمد مرسی کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کا موجب بننے والی بغاوت مصری عوام کے ارادے پر ایک کاری ضرب کے مترادف ہے ، یہ خطے کی عوام کے جمہوریت کے خوابوں کو کسی ڈراونے خواب میں بدلنے والی ایک حرکت ہے۔

331546
مصر میں فوجی بغاوت کی  برسی

عالمی امن کی حوصلہ افزائی کرنے والے رابعہ پلیٹ فارم نے مصر میں 3 جولائی سن 2013 کو ہونے والی بغاوت ، اس کی حمایت کرنے والوں اور باغی انتظامیہ کے سامنے چپ دھارنے والوں کی مذمت کی ہے۔
پلیٹ فارم سے جاری کردہ اعلامیہ میں مصر میں بغاوت کے بعد دو برس گزرنے کی وضاحت کرتے ہوئے اس مدت کے دوران رابعہ اور ناہدہ اسکوائرز میں ہزار ہا انسانوں کا قتل کیے جانے اور لاکھوں کو قید میں ڈالے جانے کاذکر کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ " عوام کی طرف سے منتخب کردہ صدر محمد مرسی کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کا موجب بننے والی بغاوت مصری عوام کے ارادے پر ایک کاری ضرب کے مترادف ہے ، یہ خطے کی عوام کے جمہوریت کے خوابوں کو کسی ڈراونے خواب میں بدلنے والی ایک حرکت ہے۔ "
اسی اعلامیہ کے مطابق تین جولائی کی خونی بغاوت کے بعد علاقے میں انتہا پسندی ا ور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ اسلام مخالفین کو مضبوط بنانے کا موقع بھی ثابت ہوئی ہے۔ مسلم امہ اور مغربی دنیا میں لوگوں کے درمیان اسلام کے بارے میں خوف پیدا ہورہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں