اسرائیل نے فریڈیم فلوٹیلا کی ایک کشتی اپنے قبضے میں لے لی

اسرائیلی فوج نے غزہ کے محاصرے کو توڑ نے کی کوشش کرنے والےفریڈیم فلوٹیلا کی ایک کشتی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

323830
اسرائیل نے فریڈیم فلوٹیلا کی ایک کشتی اپنے قبضے میں لے لی

اسرائیلی فوج نے غزہ کے محاصرے کو توڑ نے کی کوشش کرنے والےفریڈیم فلوٹیلا کی ایک کشتی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔
اسرائیلی فوج کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ فریڈیم فلوٹیلا کی جس کشتی کو اپنے قبضے میں لیا گیا ہے اسے اشڈوٹ کی بندرگاہ کی طرف لے جایا جا رہا ہے ۔ اس کشتی میں تیونس کے سابق صدر محمد منصف ال مرزوکی اور اسرائیل مجلس میں فلسطینی پارلیمانی نمائندے باسل گٹاس بھی سوار ہیں ۔اسرائیل 2007 سے غزہ کے علاقے میں فلسطینوں کو امداد کی فراہمی کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ۔ اسرائیلی محاصرےکو توڑنے اور غزہ کو انسانی امداد لے جانے والے تیسرے فریڈیم فلوٹیلا میں پانچ کشتیاں موجود ہیں اور اس میں 48 افراد سوار ہیں ۔غزہ کے محاصرے کو توڑنے کا ہدف رکھنے والے فریڈیم فلوٹیلا میں موجود مارییانے ماہی گیر کشتی نے 11 مئی کو سویڈن کے شہر گوئتے برگ سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں