رامادی کھو نے کی وجہ عراقی فوج کی بزدلی

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ اگر عراقی فوج تھوڑی سی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتی اور داعش کے سامنے ڈٹ جاتی تو رامادی ہمارے ہاتھوں سے نہ جاتا۔

324059
رامادی کھو نے کی وجہ عراقی فوج کی بزدلی

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال مئی میں رامادی شہر سے عراقی فوج کے انخلاء کا کوئی جواز نہیں تھا۔ عراقی فورسز نے فرار کی راہ اختیار کر کے دہشت گرد تنظیم داعش کو رامادی پر قبضے کا موقع فراہم کیا ہے ۔
عراقی وزیراعظم نے بغداد میں پریس کلب کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ شکست کے مختلف مراحل میں ہم نے رامادی کو بھی کھو دیا۔انہوں نے کہا کہ عراقی فوج تھوڑی سی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتی اور داعش کے سامنے ڈٹ جاتی تو رامادی ہمارے ہاتھوں سے نہ جاتا۔یاد رہے کہ پچھلے سال مئی میں داعش کے جنگجوؤں نے الانبار کے مرکزی شہر رامادی پر یلغار کی تو عراقی فوج اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں رامادی داعش کے قبضے میں چلا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں