کویت کی مسجد پر خودکش حملے کا ذمہ دار سعودی شہری

کویت کے حکام نے کہا ہے کہ شیعہ مسجد امام الصادق پر خودکش حملہ سعودی شہری نے کیا ہے ۔

324166
کویت  کی مسجد پر خودکش حملے کا ذمہ دار سعودی شہری


کویت کے حکام نے کہا ہے کہ شیعہ مسجد امام الصادق پر خودکش حملہ سعودی شہری نے کیا ہے
۔ کویت کی وزار ت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نام سلیمان عبدالمحسن العقبہ ہے ۔ مشتبہ شخص جمعہ کو مسجد پر حملے سے کچھ دیر قبل ہی کویت پہنچا تھا۔ مشتبہ سعودی حملہ آور غیر قانونی طور پر کویت میں داخل ہوا تھا۔اس حملے کے بعد کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں اس کار کا مالک اور ڈرائیور بھی شامل ہے جس میں بیٹھ کر خود کش بمبار حملہ کرنے کے لیے مسجد پہنچا تھا۔حکام نے اس مکان کے مالک کو بھی پکڑ لیا ہے جس میں خودکش بمبار گیا تھا۔ مسجد پر حملے میں 27 نمازی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔داعش نے مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں