تیونس میں ہوٹل پر حملے کے خلاف ردعمل

تیونس کے شہر سُوسا میں جمع ہزاروں افراد نے شہر کے ہوٹل پر کئے جانے والے مسلح حملے کے خلاف احتجاج کیا اور حملے کی مذمت کی

322759
تیونس میں ہوٹل پر حملے کے خلاف ردعمل

تیونس میں ہوٹل پر حملے کے خلاف ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
تیونس کے شہر سُوسا میں جمع ہزاروں افراد نے شہر کے ہوٹل پر کئے جانے والے مسلح حملے کے خلاف احتجاج کیا اور حملے کی مذمت کی۔
المیسرا پارٹی کے چئیر مین سمیر ابو طیب نے احتجاجی مظاہرے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ مظاہرہ تیونسی باشندوں کے، اس سے پہلے کبھی اپنے ملک میں نہ دیکھی ہوئی اس بڑی تباہی کے خلاف ،غم و غصے کا اظہار ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ مظاہرہ بیرونی دنیا کے لئے اس پیغام کی حیثیت بھی رکھتا ہے کہ تیونس کے باشندے دہشت گردی اور انتہا پرستی کے کس قدر خلاف ہیں اور تیونس کبھی بھی دہشت گردی کے لئے اپنے دروازے وا نہیں کرے گا"۔
مظاہرین نے شہر کے مرکز سے لے کر حملے کی جگہ تک مارچ کی اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے موم بتیاں روشن کیں اور پھول رکھے۔
واضح رہے کہ تیونس کے شہر سُوسا کے ایک ہوٹل پر گذشتہ جمعہ کے روز کئے جانے والے حملے میں سیاحوں سمیت 39 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے تھے۔
حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں