قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے رائے شماری منگل کو ہو گی

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکرکے لئے انتخابات کے پہلے دو راونڈ منگل کے روز ہوں گے ان سے نتائج حاصل نہ ہونے کی صورت میں تیسرا راونڈ یکم جولائی بروز بدھ ہو گا

322738
قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے رائے شماری منگل کو ہو گی

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی امیدواری کے لئے درخواستیں دینے کی مہلت ختم ہو گئی ہے۔
درخواستیں دینے کا عمل 23 جون کو شروع ہوا تھا اور اس کے مطابق 4 اسمبلی ممبران کے درمیان اسپیکر کے لئے مقابلہ ہو گا۔
امیدواروں میں سے ہر ایک اسمبلی میں موجود 4 سیاسی پارٹیوں کا رکن ہے۔
جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی سے وزیر دفاع اور سیواس کے اسمبلی ممبر عصمت یلماز، ریپبلکن پیپلز پارٹی سے اس وقت اسمبلی کے عبوری اسپیکر اور انطالیہ کے اسمبلی ممبر دینیز بائکال ، نیشنلسٹ پیپلز پارٹی سے استنبول کے اسمبلی ممبر اکمل الدین احسان اولو اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے مرسین کے اسمبلی ممبر دینگیر میر مہمت فرات نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے درخواستیں دی ہیں۔
انتخابات کے پہلے دو راونڈ منگل کے روز ہوں گے ان سے نتائج حاصل نہ ہونے کی صورت میں تیسرا راونڈ یکم جولائی بروز بدھ ہو گا۔
پہلے دو مرحلوں میں اسمبلی ممبران کی کل تعداد کا دو تہائی یعنی 367 اور تیسرے راونڈ میں تمام اراکین کی اکثریت یعنی 276 ووٹوں کا حصول ضروری ہو گا۔
تیسرے راونڈ میں بھی اگر اسپیکر کا انتخاب نہ ہو سکے تو چوتھے راونڈ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں