اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ان کے طیاروں نے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا" ہے

316146
اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں واقع موضع بیت خانون پر فضائی حملہ کیا۔
علاقے کے اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔
تا ہم داغے گئے میزائل کے کھیتوں پر گرنے کے نتیجے میں کاش کردہ فصل کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ادھر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی کم بلندی پر پروازوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ان کے طیاروں نے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا" ہے۔
اسرائیلی فوج کے تحریری اعلامیہ میں اس بات کا دفاع کیا گیا ہے کہ یہ حملہ رات گئے " غزہ سے اسرائیل کو پھینکے جانے والے ایک راکٹ کے جواب میں کیا گیا ہے۔ "
اعلامیہ کے مطابق داغے گئے راکٹ کہ ذمہ دار حماس ہے، اس حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کا تعین نہیں ہو سکا۔ اور نہ ہی ابتک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خیال رہے اسرائیل نے گزشتہ دنوں بھی اسی طرح کے ایک جواز کو پیش کرتے ہوئے غزہ پر حملہ کیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں