الجزیرہ کا نیو ز کاسٹر زیر حراست

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے معروف نیوز کاسٹر احمد منصور کو جرمنی کے دارالحکومت برلن کے تیگیل ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا

312320
الجزیرہ کا نیو ز کاسٹر زیر حراست

الجزیرہ کا نیو ز کاسٹر زیر حراست۔۔۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کے معروف نیوز کاسٹر احمد منصور کو جرمنی کے دارالحکومت برلن کے تیگیل ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیاہے۔
مصر کی ایک عدالت کی طرف سے منصور کو ان کی غیر حاضری میں 15 سال سزائے قید سنائی گئی تھی اور ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔
حراست کے دوران اپنے انٹرنیٹ پیج سے منصور نے اپنے پیغام میں جرمن حکومت کو السیسی انتظامیہ کے گناہوں کا ساجھے دار قرار دیا ہے۔
باون سالہ احمد منصور مصر کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے بھی شہری ہیں۔
واضح رہے کہ الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مزید 3 رپورٹروں کو بھی السیسی انتظامیہ کی طرف سے دس دس سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں