تیونس: مغوی افراد کی حالت تسلی بخش ہے

قونصل خانے کے عملے کو اغوا کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کامیابی کے ساتھ جاری ہیں: تیونس

303646
تیونس: مغوی افراد کی حالت تسلی بخش ہے

لیبیا میں تیونس کے قونصل خانے پر حملے کے دوران اغوا کئے جانے والے 10 افراد کے طرابلس میں ہونے اور ان کی صحت کی صورتحال کے تسلی بخش ہونے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے۔
تیونس کے حکام کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق قونصل خانے کے عملے کو اغوا کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔
بیان کے مطابق کسی قسم کی غیر متوقع صورتحال پیش نہ آنے کی صورت میں مسلح گروپ قونصل خانے کے عملے کو جلد رہا کر دے گا۔
واضح رہے کہ ایک مسلح گروپ نے طرابلس میں تیونس کے قونصل خانے پر حملہ کیا اور عملے کے 10 افراد کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھے۔
مسلح گروپ نے تیونس انتظامیہ سے ملّی کانگریس سے منسلک لیبیا شفق تنظیم کے لیڈروں میں سے ولید القلیابی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں