یمن میں حوثیوں کیخلاف کاروائیاں جاری، ایک ہزار 37 افراد ہلاک

اقوام متحدہ نے یمن میں جاری جھڑپوں کوفوری طور پرختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

302119
یمن میں حوثیوں کیخلاف کاروائیاں جاری،  ایک ہزار 37 افراد ہلاک

اقوام متحدہ نے یمن میں جاری جھڑپوں کوفوری طور پرختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔
عدن میں حوثیوں کیطرف سے شہری علاقوں پر توپوں کی گولہ باری سے10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں ۔اتحادی قوتوں نےماریب شہر کے گوفینے علاقے پر توپوں سے حملہ کیا اور کت یوشا پر راکٹ برساتے ہوئے حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچایا ۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کی ترجمان سٹیفن دویاریک نے کہا ہے کہ یمن میں حالیہ دو ماہ میں حوثیوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران 234 بچوں سمیت ایک ہزار 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ انھوں نے سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں