یمن:سعودی فضائیہ کے حملے جاری ،باغیوں کو جانی نقصان کا سامنا

سعودی فضائیہ نے آج بھی یمن کی باغی ملیشیا کے اسلحہ گودام اور فوجی ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

297338
 یمن:سعودی فضائیہ کے حملے جاری ،باغیوں کو جانی نقصان کا سامنا

سعودی فضائیہ نے آج بھی یمن کی باغی ملیشیا کے اسلحہ گودام اور فوجی ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
فضائی حملوں کے ساتھ میدان جنگ میں سابق صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کا مقابلہ عوامی مزاحمتی گروہوں کے جنگجو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کے مطابق، اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں حوثی ملیشیا کے اہم کمانڈر اور جنگجووں کی بڑی تعداد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایک طرف اتحادی عرب فوج کے فضائی حملے اور دوسری جانب مزاحمتی گروہوں کے جنگجووں نے میدان جنگ میں حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کو ایک کے بعد دوسرا بڑا جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اتحادی لڑاکا طیاروں نے عدن کے علاقے بیر احمد میں حوثیوں کے ایک ٹھکانے پر بم برسائے جس کے نتیجے میں باغیوں کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
دریں اثنا ، دارلحکومت صنعاء میں اتحادی طیاروں نے یمنی وزارت دفاع کی عمارت پر بھی تین حملے کئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں