اسرائیل کا تابکاری اثرات پر تجربہ

نجف ریگستان میں سر انجام پانے والے تجربات کےساتھ کسی حملے کی صورت میں ملک کے کس طریقے سے متاثر ہونے کا تعین کیا گیا

298045
اسرائیل کا تابکاری اثرات پر تجربہ

اسرائیل نے تابکاری اثرات کے حامل دھماکہ خیز مواد کا تجربہ کیا ہے۔
نجف ریگستان میں سر انجام پانے والے تجربات کےساتھ کسی حملے کی صورت میں ملک کے کس طریقے سے متاثر ہونے کا تعین کیا گیا۔
ان تجربات میں بیس دھماکے کیے گئے، جس کے بعد ڈرون طیاروں کی مدد سے دھماکے کیے گئے علاقے میں تابکاری اثرات کی سطح کی پیمائش کی گئی۔
جس کے مطابق تابکاری مواد کی سطح کافی بلند تھی۔ جو کہ انسانوں کے لیے مضر اثرات کا موجب بن سکتی ہے۔ لیکن فلٹر نظام کی مدد سے ان اثرات میں قابلِ حد تک گراوٹ لائی جا سکتی ہے۔
ماہرین نے تخمینہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس 100 تا 200 نکلیئر میزائل موجود ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں