اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری

اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے چار اہداف پر بمباری کی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

292701
اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری

اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے چار اہداف پر بمباری کی ہے۔
فلسطین کے حفاظتی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں فوری طور پر کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
ان ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے غزہ شہر میں حماس کے عسکری دھڑے عزالدین القسام بریگیڈز کے تین تربیتی مراکز کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے اور چوتھا حملہ جنوبی شہر خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک ٹھکانے پر کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں ان میں سے تین حملوں کی تصدیق کی ہے ۔
فوج کا کہناہے کہ گزشتہ روز غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے جنوبی شہر عسقلان اور ایک قصبے نیتیووٹ کی جانب دو راکٹ فائر کیے گئے تھے جو کہ کھلے میدان میں گرے تھے اور ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات اسرائیلی پولیس نے غزہ سے جنوبی علاقوں کی جانب تین راکٹ فائر کیے جانے کی اطلاع دی تھی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں