شام: حلب اور عدلیب پر حملے درجنوں افراد ہلاک

شامی مخالفین نے دعوی کیا ہے کہ دارلحکومت دمشق کے مغربی نواحی علاقے حسنو اور دیگر دو شہروں عربین اور دوما پر ہیلی کاپٹر سے پیٹرول بم گرائے گئے ہیں جس میں 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

292545
شام: حلب اور عدلیب پر حملے درجنوں افراد ہلاک

شامی مخالفین نے دعوی کیا ہے کہ دارلحکومت دمشق کے مغربی نواحی علاقے حسنو اور دیگر دو شہروں عربین اور دوما پر ہیلی کاپٹر سے پیٹرول بم گرائے گئے ہیں جس میں 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مخالفین کا مزید کہنا تھا کہ الباب شہر اور حلب کی حنانو رہائشی کالونی پر گرائے جانے والے پیڑول بموں کی زد میں آ کر متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
مخالف جماعتوں نے صوران شہر کے گرد ونواح میں انتہا پسند تنظیم داعش کے گروپوں کو بھی نشانہ بنایا اور حلب کے نواحی کفر حمرہ فارم پر داعش کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد قبضہ کر لیا۔
عدلیب کے علاقے میں بشار الاسد کی وفادار فضائیہ نے ابو الظہور کے فوجی اڈے کے نواح میں متعدد حملے کئے جبکہ جبل الزوایہ کے الرامی، مرعیان، جوزف اور نصفرہ کے علاقوں پر شامی فضائیہ نے بمباری کی۔
درایں اثنا، حمص کے علاقے میں شامی لڑاکا طیاروں نے شہر کے نواحی علاقے الرستان کی متعدد آبادیوں پر پیڑول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہداف کو بھاری نقصان پہنچا۔
ادھر جنوبی محاذ پر درعا کے نواحی شہر الشیخ مسکین پر بھی شامی فضائیہ نے ایسے ہی بم حملے کئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں