بانکی مون کے جنگ بندی کے مطالبے کی توثیق

سلامتی کونسل نے جنیوا میں  ہونے والے مذاکرات کے التوا پر اپنی گہری مایوسی کا اظہار  کرتے ہوئے بانکی مون کے انسانی بنیاد پر دوبارہ جنگ بندی کے مطالبے کی توثیق کی ہے۔

292534
بانکی مون کے جنگ بندی کے مطالبے کی توثیق

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں نئی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے 15رکن ممالک نے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے جس میں انھوں نے یمن بحران کے حل کے لیے مذاکرات فوری طور پر شروع کرنے پر زوردیا ہے۔ سلامتی کونسل نے اس بیان میں جنیوا میں گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کے التوا پر اپنی گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے اور بانکی مون کے انسانی بنیاد پر دوبارہ جنگ بندی کے مطالبے کی توثیق کی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق یمنی فریقوں کے درمیان عنقریب ہی جنیوا میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں مذاکرات ہونے کا امکان ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں