ایران اور ترکی کے درمیان قدرتی گیس کے مذاکرات کے آغاز کے امکانات

ایران ترکی کی قدرتی گیس کی پائپ لائن ترک رو کو استعمال کر سکتا ہے ۔

292245
ایران اور ترکی کے درمیان قدرتی گیس کے مذاکرات کے آغاز کے امکانات

ایران ترکی کی قدرتی گیس کی پائپ لائن ترک رو کو استعمال کر سکتا ہے ۔
ایران کی انٹر نیشنل گیس کمپنی کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈائریکٹر عزیز اللہ رمضانی نے کہا کہ ترک رو قدرتی گیس کے منصوبے کی مدد سے ایرانی گیس کو یورپ تک پہنچایا جا سکے گا ۔اگرچہ اس موضوع پر فی الحال طرفین کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے ہیں لیکن ترکی کی سرزمین میں موجود بحیرہ اسود کے حصےسے گزرنے والی پائپ لائن کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ایران، ترکی اور روس کے مابین متوقع تعاون کی صورت میں قدرتی گیس کے منصوبے"ترک رو "کے ذریعے اپنی قدرتی گیس کو یورپی یونین تک پہنچا ئے جانے کی سوچ رکھتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اب عنقریب ہی ایران اور ترکی کے درمیان قدرتی گیس کے مذاکرات کو دوبارہ شروع کر دیا جائے گا ۔
رمضانی نے اسطرف توجہ دلائی کہ ایران اپنی گیس کو یورپ تک پہنچانے کے لیے ترکی کے علاوہ بحیرہ اسود ،شام ،عراق اور بحیرہ روم کی متبادل راہداریوں کا جائزہ لے سکتا ہے ۔یورپی ممالک کیطرف سے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں مذاکرات شروع ہو جائیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں