اتحادی قوتوں کے درمیان خفیہ معلومات کے مبادلے میں اضافہ

امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ حرف نے کہا ہے کہ داعش کیخلاف اتحاد میں شامل ممالک نے خفیہ معلومات کے مبادلے میں اضافہ کرنے کے معاملے پر اتفاق را کر لیا ہے ۔

291988

انھوں نے کہا کہ عراقی انتطامیہ کی حمایتی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کی گئی ہے اور اس دائرہ کار میں انبار شہر کو دہشت گردوں سے واپس لینے کے لیے عراق کو ایک ہزار اینٹی ٹینک ہتھیار بھیجے گئے ہیں ۔
دریں اثناء عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پیرس میں داعش کیخلاف جدوجہد کے لیے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد میں شامل 25 ممالک سے مزید حمایت فراہم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ داعش کے خاتمے کے لیے اس کے ٹھکانوں پر حملوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں، داعش میں شامل ہونے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ باعث تشویش ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں