سوڈان میں حکومت کو تحلیل کر دیا گیا

عمر البشیر نے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے حکومت کو تحلیل کیا اور اپنے 7 نائبوں کے عہدوں کو بھی ختم کر دیا

291844
سوڈان میں حکومت کو تحلیل کر دیا گیا

سوڈان میں حکومت کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔۔۔
سوڈان میں ماہِ اپریل میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے اقتدار کو مزید 5 سال بڑھانے کے بعد عمر البشیر نے حلف اٹھا کر اپنے فرائض کا آغاز کر دیا ہے۔
عمر البشیر نے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے حکومت کو تحلیل کیا ہے اور اپنے 7 نائبوں کے عہدوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔
حزب اقتدار نیشنل کانگریس پارٹی کے نائب چئیر مین ابراہیم گندور نے کہا ہے کہ 2 دن کے اندر نئی حکومت کا اعلان کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سوڈان کی حزب اختلاف نے ماہِ اپریل کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا تھا اور البشیر نے ان انتخابات میں 94 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔
بشیر گذشتہ 25 سالوں سے اقتدار میں ہیں اور کل حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں، مجھے ووٹ دینے والوں اور نہ دینے والوں میں کوئی امتیاز نہیں کروں گا۔
انہوں نے مغرب سے ڈائیلاگ کی اپیل کی اور کہا کہ ملک کے علیحدگی پسند گروپوں کے مذاکرات میں شامل ہونے کی صورت میں ان کے لئے عام معافی کا اعلان کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں