فلسطینی عوام کی زندگی کی شرائط بتدریج خراب ہو رہی ہیں

صورتحال ایک بارود کے ڈرم کی شکل اختیار کر گیا ہے اور وہاں پایا جانے والا غصہ کسی روز اس کے فیتے کو آگ لگا دے گا۔ بان کی مون

292210
فلسطینی عوام کی زندگی کی شرائط بتدریج خراب ہو رہی ہیں

فلسطینی عوام کی زندگی کی شرائط بتدریج خراب ہو رہی ہیں۔۔۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ گھیراو، پابندیوں اور بمباری تلے فلسطینی عوام کی زندگی کی شرائط ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کی طرف سے منعقدہ اقوام متحدہ فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی UNRWA کے 65 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امدادی ایجنسی کی غزہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں امداد کے محتاج فلسطینیوں کی مدد کے بارے میں معلومات فراہم کیں، فلسطینیوں کی مشکل زندگی کا جائزہ لیا اور غزہ میں گذشتہ موسم گرما میں شہریوں اور سرکاری اداروں پر کئے جانے والے حملوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں بتدریج بڑھتی ہوئی مایوسی کی وجہ سے صورتحال ایک بارود کے ڈرم کی شکل اختیار کر گیا ہے اور وہاں پایا جانے والا غصہ کسی روز اس کے فیتے کو آگ لگا دے گا۔
بان کی مون نے کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے فلسطینی مہاجرین کی زندگیاں قبضے ، غربت، محرومیت اور پر ہجوم مہاجر کیمپوں کی وجہ سے بہت محدود ہوتی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کیمپوں میں مہاجرین کی بتدریج بڑھتی ہوئی تعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو UNRWA کے ساتھ زیادہ تعاون کرنا چاہیے۔
بان کی مون نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف ڈائیلاگ کی مدد سے حل کیا جا سکتا ہے اور سیاسی مفاہمت نہ ہونے کی صورت میں بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے لئے انسانی امداد فراہم کرنا جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے وقار اور حق کا دفاع کریں اور انہیں زندگی کے مواقع فراہم کئے جائیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں