اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کی حدیدہ نیول بیس پر بمباری

یمن میں سعودی اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے حدیدہ نیول بیس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اس کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔

295665
اتحادی فوج کے جنگی طیاروں  کی  حدیدہ نیول بیس  پر بمباری


یمن میں سعودی اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے حدیدہ نیول بیس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اس کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔اس حملے میں وہاں لنگر انداز 2جنگی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں سے ایک بحری جہاز تباہ ہوگیا ہے۔ حدیدہ کی بندرگاہ پر حوثی باغیوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ نیول بیس پر لڑاکا طیاروں اور بحری جہازوں سے بمباری کی گئی ہے۔
دریں ناثناء صنعا پر فضائی حملوں میں 43 باغیوں کے مارے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ادھر،حوثی باغیوں نے جنوبی شہر عدن میں مقامی مزاحمتی فورسز کے ایک ٹھکانے پر گولہ باری کی ہے۔
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں اور صدر منصور ہادی کی وفادار فورسز کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 2000افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں