اسرائیل کی طرف سے دوبارہ غزہ پر بمباری

اسرائیل نے اپنی زمین پر راکٹ فائر کی وجہ سے غزہ کی پٹّی پر فضائی حملہ کیا ہے

291259
اسرائیل کی طرف سے دوبارہ غزہ پر بمباری

اسرائیل نے دوبارہ غزہ پر بمباری کی ہے۔۔۔
اسرائیل نے اپنی زمین پر راکٹ فائر کی وجہ سے غزہ کی پٹّی پر فضائی حملہ کیا ہے۔
رفاح ، خان یونس اور شمالی بیت لاہئیے پر فضائی حملے کئے گئے جن میں اسلامی جہاد موومنٹ کے فوجی ونگ 'قدس سیرئیہ' کے فوجی نقاط کو اور ایک زرعی اراضی کو نشانہ بنایا گیا۔
حملوں میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم ہدف بنائے جانے والے مقامات کے اطراف کے بعض مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے حملوں کے بعد طویل عرصے تک غزہ کی فضاوں میں پرواز کی۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے کل جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ کی پٹی کی طرف سے راکٹ فائر کیا گیا جس کے بعد ملک کے جنوبی شہر اشڈوڈ میں اسکولوں میں چھٹی کر دی گئی۔
اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب مزید 23 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج مختلف دعووں کے ساتھ، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں ایک تواتر سے چھاپے مار کر فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہے۔
فلسطین کی وزارت محکومین کے اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 6 ہزار 500 سے زائد فلسطینی قیدی موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں