اتحادی قوتوں کی یمن  کے حوثی ٹھکانوں پر بمباری

یمن کے شہر تایز میں جاری جھڑپوں میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

289617
اتحادی قوتوں کی یمن  کے حوثی ٹھکانوں پر بمباری


یمن کے شہر تایز میں جاری جھڑپوں میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
شہر میں تیل کے ایک ٹینکر میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔سعودی عرب کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی طرف سے ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں ۔
دریں اثناء اتحادی قوتوں کے شعیہ حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی رہائش گاہ کے علاقے سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں ۔ ایران کے سفارتخانے کے قریب دو راکٹ گرئے جس کے بعد ایران نے سعودی عرب کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں