اسرائیل کے سابق وزیراعظم اولمرٹ کوآٹھ ماہ قید کی سزا

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کورشوت لینے کے الزام میں آٹھ ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اولمرٹ کو نیو یارک میں ایک یہودی بزنس مین سے رشوت لینے کے الزام میں آٹھ ماہ قید کی سزا کے علاوہ 25 ہزارا ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان کو رشوت ہی کے الزام میں ملنے والی چھ سال کی قید میں اس کا اضافہ کردیا جائے گا

288574
اسرائیل کے سابق وزیراعظم اولمرٹ کوآٹھ ماہ قید کی سزا

اسرائیل کے سابق وزیراعظم اولمرٹ کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کورشوت لینے کے الزام میں آٹھ ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اولمرٹ کو نیو یارک میں ایک یہودی بزنس مین سے رشوت لینے کے الزام میں آٹھ ماہ قید کی سزا کے علاوہ 25 ہزارا ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ان کو رشوت ہی کے الزام میں ملنے والی چھ سال کی قید میں اس کا اضافہ کردیا جائے گا۔
ایہود اولمرٹ کو القدس بلدیہ کے چئیر مین ہونے کے دور میں ہالی لینڈ پارک منصوبے میں رشوت لینے کے الزام میں چھ سال قید اور اڑھائی لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
69 سالہ ایہود اولمرٹ سن 2009 میں ان الزامات کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئے تھے اور ان کی جگہ بنیامین نتان یا ہو نے سنبھال لی تھی۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں