اسد فورسز کا ترکمانوں کے علاقے پر حملہ

شام میں انتظامی فورسز کی طرف سے مخالفین کے زیر کنٹرول ترکمان علاقے بائربُجاک پر حملے میں 2 مخالف ترکمان ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے

288356
اسد فورسز کا ترکمانوں کے علاقے پر حملہ

اسد فورسز کا ترکمانوں کے علاقے پر حملہ۔۔۔
شام میں انتظامی فورسز کی طرف سے مخالفین کے زیر کنٹرول ترکمان علاقے بائربُجاک پر حملے میں 2 مخالف ترکمان ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
شامی ترک سوسائٹی کے حکام کی طرف سے موصول معلومات کے مطابق اسد انتظامیہ سے منسلک یونٹوں نے رات کے وقت مخالفین کے زیر کنٹرول ترکمان داع کے علاقے میں واقع گاوں سرائے کے قریب برّی آپریشن کا آغاز کیا ۔
مخالفین کی طرف سے جوابی کاروائی پر شدید جھڑپ ہوئی اور انتظامی فورسز کو پس قدمی پر مجبور کر دیا گیا۔
اسد فورسز سے منسلک یونٹیں علاقے پر مارٹر گولوں اور میزائلوں کی فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دھماکوں کی آوازیں ترکی کے ضلع حطائے کی تحصیل یائلا داع میں بھی سنائی دے رہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں