محمد مرسی کے فرزند کی اپنے والد سے ملاقات

میرے والد نے مسکراتے ہوئے مجھے خوش آمدید کہا، ان کی نفسیاتی حالت کافی اچھی تھی۔ وہ مثبت اور پر اعتماد دکھائی دے رہے تھے

287598
 محمد مرسی  کے فرزند کی اپنے والد سے ملاقات

مصر میں بغاوت کرتے ہوئے عہدے سے ہٹائے جانے والے معزول صدر محمد مرسی کے فرزند اسامہ مرسی نے اپنے والد سے جیل میں ملاقات کی تفصیلات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر بیان کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میرے والد نے مسکراتے ہوئے مجھے خوش آمدید کہا، ان کی نفسیاتی حالت کافی اچھی تھی۔ وہ مثبت اور پر اعتماد دکھائی دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "مصری انقلاب اپنا راستہ بنا رہا ہے" لہذا محمد مرسی کو سزائے موت کے فیصلے نے ان کو متاثر نہیں کیا اور اس موضوع پر وقت ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اسامہ مرسی نے مزید بتایا ہے کہ ان کے والد نے اپنے آپ پر اعتماد ہونے اور خوفزدہ نہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "انقلاب کے ذریعے ان سے پوچھ گچھ کیے جانے پر مجھے پورا یقین ہے، یہ عمل عنقریب وقوع پذیر ہوگا۔"
انہوں نے انقلابی راہ میں آگے بڑھنے کے عمل کو جاری رکھنے کی تلقین کی اور کہا اور انقلابی اصولوں پر کار بند رہنا باغیوں کے لیے سب سے بڑی مغلوبیت ثابت ہو گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں