داعش کا الولید قصبے پر قبضہ،شام اور عراق کے درمیان زمینی رابطہ م

شام کی حقوق انسانی کی تنظیم کے مبصرین نے بتایا ہے کہ شامی فوجیوں کی علاقے سے پسپائی کے بعد داعش نے الولید نامی علاقے پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس سے شام اور عراق کے درمیا ن زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے

284148
داعش کا الولید قصبے پر قبضہ،شام اور عراق کے درمیان زمینی رابطہ م

دہشت گرد تنظِم داعش نے عراق اور شام کے درمیان رابطہ منقطع کر دیا ۔
شام کی حقوق انسانی کی تنظیم کے مبصرین نے بتایا ہے کہ شامی فوجیوں کی علاقے سے پسپائی کے بعد داعش نے الولید نامی علاقے پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس سے شام اور عراق کے درمیا ن زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
اس اثنا میں امریکی قیادت میں اتحادی افواج نے شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر 18 فضائی حملے کیے ہیں جن میں تنظیم کے اسلحے کے گوداموں اور تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ۔
دوسری جانب امریکہ نے گزشتہ سال شامی گروپ خراسان کی طرف سے زیر استعمال عمارت پر فضائی حملے کے دوران سول ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی مسلح افواج نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ ان حملوں میں دو معصوم بچے ہلاک اور دو دیگر شہری زخمی ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں