یمن پر اتحادی قوتوں کے حملے

اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے اور حوثی انصاراللہ تحریک کے اسلحے کے ڈپوؤں کو تباہ کر دیا ہے ۔

282020
یمن پر اتحادی قوتوں  کے حملے


سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں کا یمن پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
اتحادی قوتوں کے جنگی طیاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی اور حوثی انصاراللہ تحریک کے اسلحے کے ڈپوؤں کو تباہ کر دیا ۔جنگی طیاروں نے معزول صدر علی عبداللہ صالح اور ان کے بعض عزیزو اقارب کی رہائش گاہوں کو بھی نشانہ بنایا ۔ دریں اثناء حوثیوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران پر توپوں سے گولہ باری کی ہے اور سرحد پر حوثیوں اور سعودی قوتوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔
دریں اثناء یمن کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے جانے والا بحری جہاز د و محافظ جنگی جہازوں کے ہمراہ یمن پہنچ گیا ہے ۔
ادھر ،اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ افس نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ ڈیڑھ ماہ میں یمن میں ہونے والی جھڑپوں میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 7500 زخمی ہو گئے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں